• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں جاڑے کے ڈیرے، پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی میں جاڑے کے ڈیرے ہیں، ہفتے اور اتوار کو پارہ سنگل ڈیجٹ میں جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک اور رات میں خنک رہنے کا امکان ہے، گزشتہ روز کم سے کم درجہ حرارت 13.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

شہر قائد میں شمال مشرق سے 7 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 68 فیصد ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق سے سرد ہوائیں چل رہی ہیں، جمعرات سے رات کا کم سے کم درجہ حرارت 10 سے 11 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔

 ہفتہ اور اتوار کو سردی میں مزید اضافہ متوقع ہے، جس سے رات کا درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں جاسکتا ہے، کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی پیش گوئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے ترجمان انجم نذیر کا کہنا ہے کہ آئندہ دس روز کے دوران کراچی سمیت سندھ میں بارش کا امکان نہیں، 18 یا 19 جنوری کو مغربی ہواؤں کا سسٹم بالائی علاقوں پر اثرانداز ہوسکتا ہے، مغربی سسٹم سے سندھ میں بارش ہوگی یا نہیں، پیشگوئی بعد میں کی جائے گی۔

قومی خبریں سے مزید