پنجاب کے تمام اسکولوں کی سردیوں کی چھٹیوں میں توسیع کردی گئی ہے۔
وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے اسکول اب 12 جنوری کے بجائے 19 جنوری کو کھلیں گے۔
فیصلہ موسم کی شدت اور طلبا کی صحت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔
ترجمان وزارت تعلیم پنجاب کے مطابق فیصلہ وزیر تعلیم کے سوشل میڈیا پیج پر عوامی سروے کی بنیاد پر کیا گیا، عوام سے مشاورت کے بعد اب تعلیمی ادارے 19 جنوری سے کھلیں گے۔
عوامی سروے میں تقریباً 87 فیصد افراد نے چھٹیوں میں توسیع کےحق میں رائے دی۔
واضح رہے کہ آج بھی پنجاب کے کئی علاقوں میں گہری دھند کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے کم درجہ حرارت اسکردو میں منفی 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔