اسلام آباد پولیس نے وفاقی دارالحکومت کے 9 تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کردیے، نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بنی گالہ، سبزی منڈی، سیکریٹریٹ، ترنول، آئی نائن تھانوں کے ایس ایچ اوز تبدیل کیے گئے ہیں۔
اسلام آباد پولیس کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارگلہ، آب پارہ، نیلور، بہارہ کہو کے تھانوں کےایس ایچ اوز کو بھی تبدیل کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق تبدیل کیے جانے والے متعدد ایس ایچ اوز ون فائیو میں تعینات کیے گئے ہیں۔