• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

26 نومبر احتجاج مقدمہ، علیمہ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو

راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کے خلاف 26 نومبر احتجاج پر درج مقدمے کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔

دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

عدالت نے علیمہ خان اور ان کے وکلاء کو کل پیش ہوکر گواہان پر جرح کی ہدایت جاری کردی ہے۔

عدالت نے حکم دیا کہ ملزمہ اور ان کے وکلاء کل پیش نہ ہوئے تو عدالت اسٹیٹ کونسل مقرر کرے گی۔

قومی خبریں سے مزید