پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں منفی رجحان کاروبار کے اختتام پر مثبت رجحان میں تبدیل ہوگیا۔
بازار حصص میں کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 1567 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 83 ہزار 951 پر بند ہوا۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے دن 100 انڈیکس ایک لاکھ 84 ہزار 304 پوائنٹس کی بلندی پر پہنچا جبکہ 100 انڈیکس ایک لاکھ 80 ہزار 589 کی نچلی سطح پر بھی آیا۔
100 انڈیکس اپنی بلند ترین سطح سے 7054 پوائنٹس گر چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز 100 انڈیکس ایک لاکھ 82 ہزار 384 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔