• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے: مصدق ملک

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی مصدق ملک کا کہنا ہے کہ مخصوص طبقے کو سستی بجلی، گیس اور ٹیکس چھوٹ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

پاکستان پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے مصدق ملک نے کہا ہے کہ خوشحالی کا واحد راستہ پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترقی تب آئے گی جب ہر شہری کو کام کے لیے یکساں مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں خوشحالی کا راستہ صرف طاقت اور اثر و رسوخ تک رسائی بن چکا ہے۔ وہ کون سے 50 لوگ ہیں جن کو صفر فیصد پر ڈالر ملتے ہیں، سرکار کو ڈالر ملتے ہیں 12 فیصد پر، ٹیکسز ملا کر 14 فیصد بنتا ہے۔ 50 لوگوں کو 4 ارب ڈالر صفر فیصد پر دے دیے۔

مصدق ملک نے کہا کہ جس ملک میں 4 ارب ڈالر 50 لوگوں کو دے دیے جائیں اور سوال پوچھا جائے کہ باقی لوگ غریب کیوں ہیں تو ان کو کیا جواب دوں، 4 ارب ڈالر لوگوں میں بانٹے جاسکتے تھے چھوٹی فیکٹریاں لگانے کے لیے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خوشحالی کا سرچشمہ طاقت ہے۔

قومی خبریں سے مزید