چترال میں امریکی شکاری نے کشمیری مارخور کا کامیاب شکار کرلیا۔
محکمہ وائلڈلائف کے مطابق شکاری نے ٹرافی ہنٹنگ پرمٹ 2 لاکھ 70 ہزار ڈالر (7 کروڑ 57 لکھ 76 ہزار سے زائد روپے) میں حاصل کیا۔
52 انچ سینگوں والے خوبصورت کشمیری مارخور کو 510 میٹر فاصلے سے نشانہ بنایا گیا۔
اس سے قبل چترال کے علاقے گہریت گول میں بھی روسی شکاری نے کشمیری مارخور کا شکار کیا تھا۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق روسی شکاری نے مارخور کے شکار کا لائسنس 68 ہزار امریکی ڈالرز میں لیا تھا۔