پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی تین رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی عمران خان کا چیک اپ کرنے کے بعد اڈیالا جیل سے روانہ ہو گئی ہے۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کے مطابق پمز اسپتال کے ڈاکٹرز کی 3 رکنی ٹیم بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے اڈیالا جیل آئی تھی۔
جیل کے ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈاکٹرز نے بانی ہی ٹی آئی کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، ٹیم میں شامل جنرل فزیشن نے بانی کا مکمل طبی معائنہ کیا، ڈاکٹرز نے بانی پی ٹی آئی کو کچھ دوائیں بھی تجویز کی ہیں۔
اڈیالہ جیل کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز کی ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔ ڈاکٹرز کی ٹیم جیل انتظامیہ کو میڈیکل رپورٹ بھیج دے گی۔
جیل ذرائع کا بتانا ہے کہ پمز اسپتال کے ڈاکٹرز اس سے قبل بھی بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرچکی ہے، بانیٔ پی ٹی آئی کا طبی معائنہ جیل انتظامیہ کی درخواست پر کیا جاتا ہے۔