عمرکوٹ کے گاؤں ہاشم پلی کی رہائشی خاتون کے یہاں تین بچوں کی پیدائش ہوئی ہے۔
بچوں میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں، خاتون کو گزشتہ روز عمرکوٹ کے ڈسٹرکٹ اسپتال لایا گیا تھا۔
اسپتال انتظامیہ کے مطابق ماں اور تینوں بچے صحت مند ہیں اور انھیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں رکھا گیا ہے۔