کمالیہ کی بستی پیراں میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو قتل کر دیا گیا جس کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔
مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان میں کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا۔
انہوں نے کہا کہ انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغواء کیا اور پھر قتل کر کے لاش کھیت میں پھینک دی۔
پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور نامزد ملزم کی تلاش جاری ہے۔