• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ گل پلازہ، آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی، رضوان عرفان

صدر الیکٹرانکس ڈیلرز ایسوسی ایشن رضوان عرفان نے سانحہ گل پلازہ پر دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیلئے آج سوگ میں مارکیٹیں بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

رضوان عرفان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گل پلازہ میں آگ سے اربوں روپے کا نقصان ہوا، دکاندار اور ان کے ورکر عمارت میں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج سوگ میں مارکیٹیں بند رہیں گی، دکانداروں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔

دوسری جانب گل پلازہ کی جلی عمارت سے مزید 2 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، آگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 8 ہو گئی، جبکہ 22 زخمی زیر علاج ہیں۔

واضح رہے کہ اتوار کی شب گل پلازہ میں آتشزدگی کا خوفناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں بلڈنگ میں موجود تمام بارہ سو دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں اور تاجروں کو اربوں روپے کا مالی نقصان ہوا۔

قومی خبریں سے مزید