• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

متنازع ٹوئٹ کیس، ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتار نہ کیا جاسکا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی کو تاحال گرفتارنہ کیا جا سکا، ملزمان کی عدم گرفتاری پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جانب سے برہمی کا اظہار کیا گیا۔ 

ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی۔

دوران سماعت جج افضل مجوکہ نے کہا کہ آپ مجسٹریٹ سے گھر کا سرچ وارنٹ لیں، آج ملزمان کو گرفتار کر کے 11 بجے تک عدالت میں پیش کریں۔

عدالت نے کیس کی سماعت میں 11 بجے تک وقفہ کر دیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے متنازع ٹوئٹس کیس میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید