• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

The bank no one saw coming

مصنّف: سبطین نقوی

صفحات: 240، قیمت: درج نہیں

ناشر: لبرٹی پبلشرز، کورنگی، کراچی۔

میزان بینک، پاکستان کا پہلا کمرشل اسلامی بینک ہے اور اِس نے مختصر عرصے میں شان دار کام یابیاں بھی حاصل کی ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ مختلف رپورٹس اور اعداد و شمار کی بنیاد پر اِسے مُلک کا صفِ اوّل کا بینک قرار دیا جاسکتا ہے۔ 

نیز، نیٹ ورک کے پھیلاؤ اور عوام کی جانب سے استفادے کی شرح میں مسلسل اضافہ بھی میزان بینک پر اعتماد کا ایک بڑا ثبوت ہے۔ زیرِ نظر کتاب، جو سہیل خان اور شعیب صدیقی کی معاونت سے مرتّب کی گئی ہے، میزان بینک کی اِسی کام یابی کی کہانی سُناتی ہے۔ اِس کے مطالعے سے جہاں بینکنگ نظام کو سمجھنے میں مدد ملتی ہے، وہیں یہ بھی پتا چلتا ہے کہ بڑے ادارے، بڑے کیسے بنتے ہیں۔

اسلامی تعلیمات سامنے رکھتے ہوئے جدید دَور سے ہم آہنگی، کسٹمرز کے اعتماد پر پورا اُترنا، وقت کے ساتھ سہولتوں میں اضافہ اور جدّت، یہی وہ گُر ہیں، جنہوں نے میزان بینک کو عوامی اعتماد و اعتبار بخشا۔ باقی، مُلکی مالیاتی نظام سے متعلق بہت کچھ کہا، لکھا جاسکتا ہے، مگر وہ اِس وقت ہمارا موضوع نہیں ہے کہ یہ کتاب ایک ادارے کی تاریخ سے متعلق ہے اور اِسے اسی تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

سنڈے میگزین سے مزید