• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جادو ٹونا کرنیوالا 10 لاکھ جرمانے کے ساتھ جیل جائے گا، سینیٹ میں بل منظور

فائل فوٹو
فائل فوٹو 

سینیٹ میں پاکستان پینل کوڈ میں ترمیم کا بل منظور کر لیا گیا، ترمیم میں تعزیرات پاکستان میں نئی دفعہ 297 الف شامل کی گئی ہے۔

بل جادو ٹونا کی روک تھام سے متعلق ہے، بل کے مطابق جو شخص جادو ٹونا یا اس کی تشہیر کرے اسے 6 ماہ سے 7 سال تک قید ہو گی، جرم کے مرتکب شخص کو 10لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔

سینیٹ میں سول سرونٹس ترمیمی بل بھی منظور کر لیا، بل میں کہا گیا ہے کہ صوبوں کے شیئر سے خواتین کو 10اور اقلیتوں کو 5 فیصد کوٹہ دیا جائے۔

سینیٹ نے ذہنی صحت ترمیمی بل، پاکستان نرسنگ کونسل ترمیمی بل، پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ترمیمی بل، وفاقی نصاب، نصابی کتب سے متعلق بل، اور صوبائی موٹر گاڑی ترمیمی بل بھی منظور کر لیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید