کراچی میں 100 بچوں سے بدفعلی میں ملوث مرکزی ملزم عمران سے تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کا پنجاب کا مجرمانہ ریکارڈ حاصل کرلیا گیا ہے، ملزم کے خلاف 2018 سے 2023 تک 8 مقدمات سامنے آئے، مختلف نوعیت کے مقدمات ملتان اور گردونواح میں درج ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف بچوں کے ساتھ بدفعلی، اغواء اور اقدام قتل کے مقدمات شامل ہیں، ملزم کی بیوی 2024 میں اسے چھوڑ کر بچوں سمیت فیصل آباد منتقل ہوئی اور اسی دوران ملزم پنجاب آتا جاتا رہتا تھا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم کا ڈی این اے 8 متاثرہ بچوں سے میچ کر گیا ہے۔
حکام کے مطابق ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اسے 4 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔