قومی اسمبلی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کرلیا، چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے بل کی مخالفت کی۔
اعظم نذیر تارڑ نے بل پیش کرتے ہوئے کہا کہ بل میں چیئرمین سینیٹ، اسپیکر کو اختیار دیا گیا کہ اگر کوئی رکن گوشوارے شائع نہ کروانا چاہیے تو وہ شائع نہ ہو۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ گوشوارے الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جائیں گے لیکن شائع نہیں ہوں گے۔
بیرسٹر گوہر نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کے تحت آپ الیکشن لاء کے معاملات کو سپریم کورٹ کی بجائے آئینی کورٹ میں لے کر جارہے ہیں۔
قومی اسمبلی کے اجلاس میں خواتین کی مخصوص نشستوں سے متعلق بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا۔
اجلاس کے دوران پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے سوال کیا کہ انہوں نے ملٹری کورٹ کے حوالے سے اپیل کے حق سے متعلق ایک بل پیش کیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ یہ بل کمیٹی کے سپرد کیا گیا لیکن اس کے بعد اس پر کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی، اس بل کا کیا اسٹیٹس ہے؟