شیخوپورہ(نمائندہ جنگ سے)ٹی ایم اے شیخوپورہ کے سینکڑوں پینشنرز نے گزشتہ دو ماہ سے پینشن کی ادائیگی نہ ہونے پر احتجاجاً یوم آزادی کے موقع پر سیاہ پٹیاں باندھ کر ٹی ایم اے آفس کے باہر خاموش احتجاج کا اعلان کردیا ہے اور کہا ہے کہ ٹی ایم اے کے حکام بزرگ پینشنرز کو گزشتہ دو ماہ سے ذلیل و خوار کررہے ہیں جس کی وجہ سے متعدد پینشنرز بیمار ہو کر ہسپتال جا پہنچے ہیں اگر ڈی سی او شیخوپورہ نے 14اگست سے قبل پینشنرز کو انکی رقوم کی ادائیگی کیلئے اپنا کردار ادا نہ کیا تو وہ ضلع حکومت کے زیر اہتمام ہونیوالی یوم آزادی کی تقریب کا بھی بائیکاٹ کریں گے ، ٹی ایم اے کے ذرائع نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے پینشنروں اور یوٹیلٹی بلو ں کی ادائیگیوں کے لئے خصوصی گرانٹ جاری کی ہے جس کی رقم ملتے ہی پینشن ادا کردی جائے گی۔