شیخوپورہ (نمائندہ جنگ سے) ضلع شیخوپورہ میں ڈور ٹو ڈور ووٹوں کی تصدیق کا ابتدائی کام شروع ہو گیا جس کے لئے ضلع بھر میں 371 ویری فائنگ آفیسر اور 32 اسسٹنٹ رجسٹریشن آفیسر مقرر کئے گئے ہیں۔ اس دوران 18 سال کی عمر کو پہنچ جانے والے افراد کے ووٹوں کا اندراج بھی کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ الیکشن کمیشن نے ضلع شیخوپورہ میں ووٹوں کی تصدیق کے لئے زیادہ عملہ محکمہ تعلیم سے لیا ہے۔