کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ آج متوقع‘ پی سی بی کے تیور اور ارادے خطر ناک ہوگئے ‘ بھارت کے ساتھ میچ نہ کھیلنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کی جانب سے بھارتی دبائو پر بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے باہر کرنے کے بعد پاکستان کر کٹ بورڈ کے تیور اور ارادے خطرناک ہوگئے ہیں‘پی سی بی کے موڈ میں گرمی کے آثار نمایاں دکھائی دے رہے ہیں‘ ورلڈکپ میں شرکت یا عدم شرکت کے حوالے سے حکومتی گرین سگنل سے قبل پی سی بی نے اپنی مشاورت مکمل کرلی ہے،امکان ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی آج پیر کو ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سے وزیر اعظم سے ملاقات کریں گےجس میں حکومت سے اجازت طلب کی جائےگی۔