پنجاب اسمبلی کے 41 ارکانِ اسمبلی کی رکنیت بحال کردی گئی۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کے مطابق گوشوارے جمع نہ کرانے والے 9 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔ رکنیت معطل ہونے کے باعث 9 ارکان آج اسمبلی اجلاس میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔
پنجاب اسمبلی کے 50 میں سے 41 ارکان نے اپنے گوشوارے جمع کروا دیے ہیں۔
اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ معطل ارکان کی فہرست سیکیورٹی عملے کو فراہم کر دی ہے۔