وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت گل پلازا کے متاثرین کے ساتھ ہے اور سندھ حکومت گل پلازا کے متاثرین کو ہر صوررت بحال کرے گی۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کے اجلاس میں سانحہ گل پلازا کے شہداء کے لیے دعا کی گی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سانحہ گل پلازا نے شدید دکھ اور صدمہ پہنچایا ہے، پیپلز پارٹی حکومت گل پلازا کے متاثرین کے ساتھ ہے۔
کابینہ کو اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ 2012ء میں سندھ رینیوایبل انرجی کمپنی قائم کی گئی تھی اور کمپنی میں 101.622 ملین روپے سرمایہ کاری کی گئی، کمپنی کے فنکشنز انرجی ڈپارٹمنٹ کر رہی ہے، اس لیے کمپنی کی ضرورت نہیں ہے۔ کابینہ نے رینیوایبل انرجی کمپنی کو بند کرنے کی منظوری دے دی۔
ڈپٹی کمشنر حیدرآباد نے دیھ بیلو میانو میں 6 ایم جی ڈی واٹر فلٹریشن پلانٹ لگانے کے لیے 400 ایکڑ اراضی مختص کرنے کی درخواست دی تھی جس کو کابینہ نے 100 ایکڑ جنگلاتی اراضی حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کو دینے کی منظوری دے دی ہے۔
کابینہ نے فصیلہ کیا کہ محکمۂ بلدیات اور محکمۂ جنگلات کو شجرکاری کے لیے 100 ایکڑ متبادل زمین فراہم کرے گا۔