• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یاسین ملک کی سزائے موت کی بھارتی کوشش کیخلاف آزاد کشمیر میں ہڑتال

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

حریت رہنما یاسین ملک کی سزائے موت کی بھارتی کوشش کے خلاف آزاد کشمیر  میں ہڑتال جاری ہے۔

بھارتی حکومت یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ہڑتال کی کال جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے دے رکھی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کی ریلی بینک روڈ سے عزیز چوک سے ہوتی ہوئی آزادی چوک پہنچ گئی ہے۔

ریلی کے دوران یاسین ملک کی عمر قید کو سزائے موت میں بدلنے کی بھارتی کوشش کے خلاف احتجاج کیا گيا۔

بھارتی نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی نے دہلی ہائی کورٹ میں یاسین ملک کی عمر قید کی سزا کو سزائے موت میں تبدیل کرنے کی اپیل دائر کر رکھی ہے۔

سول سوسائٹی، تاجر، وکلاء اور انسانی حقوق کے کارکنان بھی آزادی چوک پر جمع ہیں۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے ارکان نے احتجاجی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حریت رہنما یاسین ملک بھارتی جیل میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے ہیں، بھارتی سرکار ان کو سزائے موت دلانا چاہتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید