پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ بھر میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کے گھر پر چھاپوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔
کراچی سے جاری ویڈیو پیغام میں حلیم عادل شیخ نے مطالبہ کیا کہ تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنان کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ اب تک 124 پارٹی رہنما، کارکنان اور منتخب نمائندے گرفتار ہیں، ہم پُرامن سیاسی لوگ ہیں، آئینی اور جمہوری جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔
پی ٹی آئی سندھ کے صدر نے استفسار کیا کہ سیاسی کارکنوں کے گھروں میں گھس کر دروازے توڑنا کون سی جمہوریت ہے؟