• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سلمان خان کا توہین آمیز بیانات دینے پر ابیہناوو کیشاپ کیخلاف ہتک عزت کا مقدمہ

کولاج فوٹو: سوشل میڈیا
کولاج فوٹو: سوشل میڈیا

بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے فلم ڈائریکٹر ابیہناوو کیشاپ کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے پر 9 کروڑ روپے کا ہتک عزت کا مقدمہ دائر کردیا اور کیشاپ سے غیر مشروط طور پر معافی مطالبہ کیا ہے۔ 

ممبئی کی ایک عدالت نے عارضی طور پر ابیہناوو کیشاپ کو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف کسی بھی قسم کے توہین آمیز تبصرے کرنے یا شائع کرنے سے روک دیا ہے۔

سلمان خان نے ابیہناوو کیشاپ کے علاوہ دیگر دو افراد کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

واضح رہے کہ 2010 کی ہٹ فلم  کے ہدایتکار ابیہناوو کیشاپ نے اس فلم کے ہیرو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف حالیہ مہینوں میں انٹرویوز میں توہین آمیز تبصرے کیے تھے۔

جمعہ کو ممبئی کی ایک عدالت نے ابیہناوو کیشاپ کو سلمان خان اور ان کے خاندان کے خلاف توہین آمیز بیانات دینے یا شائع کرنے سے عارضی طور پر روک دیا۔

سلمان خان نے عدالت سے مستقل حکم امتناع جاری کرنے اور 9 کروڑ روپے بطور ہرجانہ اور غیر مشروط معافی کی بھی درخواست کی ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید