• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: لیفٹیننٹ کرنل(ر) امجد حسین امجد

صفحات: 160، قیمت: درج نہیں

ناشر: قلم فائونڈیشن، یثرب کالونی، والٹن روڈ، لاہور کینٹ۔

فون نمبر: 0515101 - 0300

زیرِ نظر کتاب پاک فوج کے مجلّے’’ہلال‘‘ اور مختلف اخبارات میں شائع ہونے والے مضامین کا مجموعہ ہے۔ کرنل امجد حسین امجد کا شمار پاک افواج کے ممتاز لکھاریوں میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے برّی فوج میں طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔ کتاب میں اُن شہداء اور غازیوں کا تذکرہ بھی شامل ہے، جن کے سینے پر تمغات نہیں سجائے گئے۔ 

اِس کتاب کی وساطت سے کرنل صاحب نے پاک آرمی کے اُن بہادر سپوتوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے، جنہوں نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لیے قربانیاں دیں اور جرأت و ہمّت کی بے مثال تاریخ رقم کی۔ امجد حسین امجد اپنے پیش لفظ میں رقم طراز ہیں کہ ’’شہداء اور غازی ہماری قوم کی شان اور طاقت ہیں۔ 

ان کی قربانیاں ہمیں ہر وقت یاد دلاتی ہیں کہ آزادی اور سلامتی مفت میں حاصل نہیں ہوتی، بلکہ یہ عظیم قربانیوں کا ثمر ہے۔ ہمیں نہ صرف ان کا احترام کرنا چاہیے، بلکہ اُن کے نقشِ قدم پر چلتے ہوئے اپنی قوم و مُلک کی خدمت کے لیے تیار رہنا چاہیے۔‘‘ 

اُنہوں نے کتاب کا انتساب بھی پاک فوج کے شہداء اور غازیوں کے نام کیا ہے۔ کتاب میں مجیب الرحمان شامی، بریگیڈیئر(ر) صولت رضا، ڈاکٹر یوسف عالمگیرین اور قاسم علی شاہ کے توصیفی مضامین بھی شامل ہیں۔