تحریک انصاف کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نہیں، صرف بانی پی ٹی آئی چھوٹے صوبوں کے حامی ہیں، اگر وہ اس بات پر نظام کے ساتھ کھڑے ہوگئے تو ریفرنڈم کی ضرورت نہیں رہے گی۔ نظام براہ راست بانی پی ٹی آئی سے بات کرے۔
ایک بیان میں علی محمد خان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو باتیں تو اچھی کر رہے ہیں، مگر جس ظلم کی طرف وہ اشارہ کر رہے ہیں، وہ گورنر راج پیپلز پارٹی نے ہی لگایا۔
انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست بچانے کے لیے اب بلاول بھٹو کو بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوتا ہوا ظلم نظر آیا۔ قوم ان ڈرامے بازیوں کے لیے تیار نہیں۔
علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جو بلاول کہہ رہے ہیں اگر اُس پر یقین رکھتے ہیں تو اپنے گورنر سے کہہ دیں کے پیچھے ہٹ جائیں۔
تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ اُن کا وولٹیج پہلے ہی 440 سے 140پر آگیا ہے۔ کل 6 ماہ میں الیکشن مانگ رہے تھے آج شہباز شریف کے لیے دعا مانگ رہے ہیں۔