• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مصنّف: فرید حسینی

صفحات: 158، قیمت: 600روپے

ناشر: مثال پبلشرز، رحیم سینٹر، پریس مارکیٹ، امین پور بازار، فیصل آباد۔

فون نمبر: 6668284 - 0300

زیرِ نظر کتاب کے مصنّف کا تعلق ضلع میانوالی سے ہے۔ اُنہوں نے’’انتظار حسین کے فکشن‘‘ پر مقالہ لکھ کر وفاقی اُردو یونی ورسٹی سے پی ایچ ڈی کی سند حاصل کی۔ موصوف اِن دنوں یونی ورسٹی آف چکوال کے شعبۂ اردو میں اسسٹنٹ پروفیسر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کتاب میں کُل 17افسانے شامل ہیں اور ہر افسانے میں مقصدیت نمایاں ہے۔

طرزِ اظہار میں جارحانہ پن نہیں، بہت نرم لہجہ اختیار کیا گیا ہے۔ اِس مجموعے کی بیش تر کہانیاں ماہ نامہ’’مکالمہ‘‘ اور سہ ماہی’’ادبیات‘‘ میں شائع ہوچُکی ہیں۔ اختصار تحریر کا حُسن ہے، مگر ہر افسانہ مختصر ہونے کے ساتھ جامع اور مکمل بھی ہے۔ ویسے تو تمام ہی افسانے اہمیت کے حامل ہیں، لیکن ہمیں’’صادق اور امین‘‘ اور’’اے بسا آرزو‘‘ نے زیادہ متاثر کیا۔ کتاب کا پیش لفظ مصنّف نے خود تحریر کیا ہے، جو دل چسپ بھی ہے اور معلومات افزا بھی۔