• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران: فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں 4 غیر ملکی گرفتار

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں چار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی، گرفتار افراد کو تہران صوبے میں ان کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران چار دیسی ساختہ اسٹین گرنیڈز برآمد ہوئے، جو ہنگاموں اور بے امنی کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔

ایران حکام نے گرفتاریوں کی تاریخ یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید