راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب اور عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
راؤ عبدالکریم کا تعلق 24 ویں کامن سے ہے، وہ ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے۔
ڈاکٹر عثمان انور کو 24 جنوری 2023ء کو عہدے پر تعینات کیا گیا تھا، انہوں نے بطور آئی جی پنجاب 3 سال سے زائد کا دورانیہ گزارا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق راجہ رفعت مختار کو نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن میں تعینات کردیا گیا ہے۔
بعدازاں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈاکٹر عثمان انور کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن شئیر کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عثمان کی انقلابی قیادت نے پنجاب پولیس میں نئی مثالیں قائم کیں، انہوں نے پیشہ ورانہ اصلاحات اور عوامی خدمت کا نیا معیار مقرر کردیا ہے۔
محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عثمان نے ڈی جی ایف آئی اے کا چارج سنبھال لیا، ایف آئی اے میں تبدیلی کا نیا دور شروع ہوگیا، آنے والے مہینوں میں عوام کو واضح اور حقیقی تبدیلی محسوس ہوگی، قومی ذمہ داری کے لیے ڈاکٹر عثمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔