اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) وفاقی حکومت کی جانب سے اہم تقرر و تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے راؤ عبدالکریم کو آئی جی پنجاب پولیس تعینات کرنے کافیصلہ کیا ہے جبکہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کو ڈی جی ایف آئی اے لگا نے کی تجویز ہے۔ وفاقی کابینہ سے سرکولیشن کے ذریعے سمری کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے افسران کے تقرر و تبادلوں کے الگ الگ باضابطہ نوٹیفکیشن نوٹیفکیشن جاری کئے جائیں گے۔