سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی فوری رہائی کی زبانی استدعا مسترد کر دی۔
پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کی تھری ایم پی او کے تحت نظر بندی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے محکمۂ داخلہ سندھ، آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو نوٹس جاری کر دیے۔
سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے فریقین سے 6 فروری تک جواب بھی طلب کر لیا۔