• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت تھری ایم پی او کے تحت نظر بند 180 رہنماؤں اور کارکنان کو فوری رہا کرے، تحریک انصاف

اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف نے سندھ حکومت کی جانب سے تھری ایم پی او کے تحت 180 کے قریب پارٹی عہدیداران اور کارکنان کی ایک ماہ کی نظربندی کی شدید مذمت کرتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کر دیا۔ پی ٹی آئی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کی کارروائیوں میں گرفتار کئے گئے کارکنان کے خلاف اجتماعی طور پر ایم پی او نافذ کرنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سندھ حکومت اور سندھ پولیس سیاسی انتقام اور غیر جمہوری ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں،پیپلز پارٹی جو خود کو جمہوریت کا چیمپئن کہتی ہے، آج اپنے اصل آمرانہ چہرے کے ساتھ قوم کے سامنے پوری طرح بے نقاب ہو چکی، پرامن سیاسی کارکنان کو جیلوں میں قید کرنا، آئین، قانون اور بنیادی انسانی حقوق کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید