• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان میں دہشتگردوں و غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑ نے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں: اسپیکر پنجاب اسمبلی

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو

اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردوں اور غیر ملکی ایجنٹوں کا گٹھ جوڑ توڑنے کی پوری صلاحیت رکھتے ہیں۔

لاہور میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلیڈ مارشل اور وزیرِاعظم کا بلوچستان میں امن کے قیام کے لیے واضح موقف ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کی گرفتاری، جعفر ایکسپریس اور دہشت گردی کے واقعات شر پسند عناصر کی نشاندہی کرتے ہیں۔

ملک محمد احمد خان نے کہا کہ افواجِ پاکستان، سیاسی جماعتیں اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بسنت کا رنگ ہوا میں پھیلنا چاہیے، کوئی بھی ایسی ڈور استعمال نہ کرے جس سے بجلی کی تنصیبات اور انسانی جان کو خطرہ ہو۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا ہے کہ بسنت خوشی کا تہوار ہے، اسے خوشی سے منایا جائے۔

قومی خبریں سے مزید