بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کے راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب اڈیالہ روڈ پر دھرنے میں مشکوک شخص سے پستول برآمد ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق مشکوک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے، جس سے لائسنس شدہ پستول برآمد ہوا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کو مشکوک شخص کی شناخت کیلئے بلایا گیا، انہوں نے بتایا کہ وہ اس شخص کو نہیں جانتے۔