سابق انگلش کرکٹر مارک بوچر نے کہا ہے کہ پاک بھارت میچ کرکٹ کی دنیا کا سب سے زیادہ منافع بخش مقابلہ ہے، آئی سی سی کو یقینی بنانا پڑتا ہے کہ بھارت اور پاکستان ایک ہی گروپ میں ہوں۔
پاک بھارت کرکٹ صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے مارک بوچر نے کہا پاکستان اور بھارت کا ایک گروپ میں ہونا طے شدہ فارمولا ہے۔
سابق انگلش کرکٹر نے مزید کہا کہ باقی ٹیموں کے معاملے میں سب ضابطے کے تحت ہوتا ہے، چیمپئنز ٹرافی میں بھارت کیلئے خصوصی انتظام کیا گیا۔
انھوں نے کہا کہ بھارت جہاں چاہتا ہے کھیلتا ہے، دوسری ٹیموں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے، ماننا پڑے گا کہ پاکستان نےاس بار بڑا زبردست کام کیا ہے۔
مارک بوچر نے کہا کہ پاکستان کے پاس بھارت اور آئی سی سی پر دباؤ ڈالنے کا یہ واحد ذریعہ تھا۔