• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کی افتتاحی تقریب

ویڈیو گریب۔
ویڈیو گریب۔

نویں بین الاقوامی پاکستان آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلے کی افتتاحی تقریب نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبّی میں منعقد ہوئی۔ 

مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں کا مقصد دوست ممالک کی افواج کے درمیان فوجی سطح پر تعاون کا فروغ ہے، مقابلے میں 19 دوست ممالک کی 24 بین الاقوامی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق کہ فوجی مبصرین بھی بین الاقوامی ٹیموں کے ہمراہ ہیں، مشق میں شریک ممالک میں بحرین، بنگلادیش، بیلاروس، مصر اور شام کی ٹیمیں شامل ہیں۔ 

عراق، اردن، سعودی عرب، ملائیشیا، مالدیپ، ازبکستان، امریکا، مراکش، نیپال، قطر، سری لنکا اور ترکیہ کی ٹیمیں بھی مشق کا حصہ ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق انڈونیشیا، میانمار اور تھائی لینڈ بطور مبصرین شریک ہیں۔ پاکستان آرمی ،نیوی سمیت پاکستان ایئر فورس کے 16 مبصرین بھی مشق کا حصہ ہیں۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے مبصرین بھی مشق کا حصہ ہیں، مشق اعلیٰ درجے کی جسمانی فٹنس، ذہنی مضبوطی اور عسکری مہارت کی متقاضی ہے۔ 

آئی ایس پی آر کے مطابق مشق میں مشکل عسکری مشنز کے دوران بروقت فیصلہ سازی پر توجہ ہو گی، مشق کا مقصد ٹیم اسپرٹ کے ذریعے ثابت قدمی کو فروغ دینا ہے۔

قومی خبریں سے مزید