خلیجی حکام نے کہا ہے کہ عُمان میں جمعہ کو ایران اور امریکا براہ راست بات چیت کے حتمی فیصلے پر کام ہو رہا ہے۔
خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئےخلیجی حکام نے کہا کہ امریکا ایران مذاکرات ترکیہ میں ہونا اب زیر غور نہیں، امریکا ایران مذاکرات کے ایجنڈے میں جوہری تنازع پر کھلی گفتگو زیر غور ہے۔
خلیجی حکام کے مطابق ایجنڈے میں دیگر مسائل پر گفتگو مرحلہ وار شامل کرنے پر غور جاری ہے۔
خلیجی حکام کے مطابق زیر غور مذکراتی طریقہ کار یہ ہے کہ دیگر ممالک امریکا ایران کےدرمیان ثالثی کریں، مذاکرات میں اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر امریکا کی نمائندگی کریں گے۔