• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے مذاکرات پر ایرانی مطالبہ مسترد کردیا

امریکی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ امریکا نے مذاکرات کے مقام اور نوعیت کی تبدیلی کا ایران کا مطالبہ مسترد کر دیا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایرانی اعلیٰ عہدے دار نے کہا ہے کہ امریکا کا غیر جوہری امور پر بات چیت کا اصرار عمان مذاکرات کو خطرے میں ڈال سکتا ہے، ایران امریکا سے صرف جوہری تنازع پر بات کرے گا۔

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا کہنا ہے کہ مذاکرات بامعنی بنانے کے لیے بیلسٹک میزائلوں پر بھی گفتگو کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران جمعے کو ملاقات چاہتا ہے تو امریکی نمائندے وٹکوف ملاقات کے لیے تیار ہیں۔

اس سے پہلے ایرانی میڈیا نے ایران امریکا مذاکرات چھ فروری کو مسقط سلطنت عمان میں ہونے کی تصدیق کی تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید