• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ازبک صدر کو پاک ازبک تعلقات کے فروغ پر اعزازی پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ سے نوازا گیا

فوٹو: پی آئی ڈی
فوٹو: پی آئی ڈی 

وزیراعظم شہباز شریف سے ازبک صدر شوکت مرزایوف کی ملاقات  ہوئی، دو طرفہ تجارت کا حجم 5 سال میں 2 ارب ڈالرز تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق ازبک صدر کو پاک ازبک تعلقات کے فروغ پر اعزازی پی ایچ ڈی اور پروفیسر شپ سے نوازا گیا، ازبک صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کو آئندہ سال تاشقند آنے کی دعوت دی۔

ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے منصوبہ علاقائی روابط کیلئے اہم قرار دیا گیا، دونوں ممالک نے توانائی، دفاع، سیاحت اور تعلیم میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

اسلام آباد میں تاشقند اسٹریٹ اور بابر پارک کی یادگاری تختیوں کی نقاب کشائی کی گئی۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے، دونوں ممالک نے دوطرفہ تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا، پاکستان ازبکستان نے باہمی تعاون مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا۔

قومی خبریں سے مزید