• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان، ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ

اسکرین گریب/ یوٹیوب
اسکرین گریب/ یوٹیوب 

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مختلف شعبوں میں 28 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوگیا، وزیر اعظم شہباز شریف اور صدر ازبکستان نے مشترکہ اعلامیے پر دستخط کیے۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان مفاہمتی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی، دونو ں ملکوں کی وزارت خارجہ کے درمیان تعاون بڑھانے کی مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ ہوا۔

دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا معاہدہ کیا گیا۔

پاکستان اور ازبکستان کے درمیان سزا یافتہ افراد کے تبادلے کیلئے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

آئی ٹی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا۔

ترجیحی تجارت کے معاہدے کے تحت اشیاء کی فہرست میں توسیع کے پروٹوکول کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان انٹر ریجنل فورم کے قیام کا بھی معاہدہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی شعبے میں تعاون کے لیے ایکشن پلان کی دستاویز بھی طے پا گئی۔

موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے شعبوں میں مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، غذائی تحفظ کے شعبے میں معاہدہ اور زرعی تحقیق میں تعاون کےلیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط  کیے گئے۔

دونوں ملکوں نے پلانٹ پروٹیکشن کے شعبے میں تعاون کے پروٹوکول پر بھی اتفاق کیا، کھیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

کان کنی اور جیو سائنسز کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے لیے دستاویز کا تبادلہ کیا گیا، سائنس، تعلیم اور ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تحقیق کے شعبے میں معاہدہ طے پا گیا، میری ٹائم شعبے میں تعاون،تجارت میں سہولت کے لیے بھی مفاہمتی یادداشت کی دستاویز کا تبادلہ کیا گیا۔

ٹیکسٹائل کے شعبے میں تعاون بڑھانے کےلیے بھی معاہدہ ہوگیا، دونوں ملکوں  میں درمیانے اور چھوٹے کاروبار کی ترقی کےلیے ایم او یو کی دستاویز کا تبادلہ ہوا، ثقافتی شعبے میں تعاون کو وسعت دینے کےلیے معاہدے کی دستاویز کا تبادلہ ہوا۔

ادویہ سازی کے شعبے میں تعاون کے لیے دونوں ملکوں کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا تبادلہ کیا گیا، دونوں ملکوں کے درمیان نشہ آور ادویات کی اسمگلنگ روکنے کا معاہدہ کیا گیا۔

صدر ازبکستان شوکت مرزائیوف کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری دینے کا فیصلہ کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید