امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات عمان میں آج صبح 10 بجے ہوں گے، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی جوہری مذاکرات کے لیے مسقط پہنچ گئے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق ایران مذاکرات میں پورے اختیار کے ساتھ، منصفانہ، باہمی طور پر قابلِ قبول اور باوقار مفاہمت تک پہنچنے کے مقصد سے شریک ہوگا۔
امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کُشنر کے آج عمان پہنچنے کا امکان ہے۔