• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسنت کے دوران حراستی ملزمان کی عدالتوں میں پیشی معطل

---فائل فوٹوز
---فائل فوٹوز

لاہور میں بسنت کے موقع پر سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش نہیں کیا جائے گا۔

جیل حکام کے مطابق اس حوالے سے سیشن جج اور اسپیشل کورٹس کے ایڈمن ججز کو باقاعدہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔

جیل حکام کا کہنا ہے کہ لاہور میں بسنت کے باعث پولیس اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹیوں پر مامور ہیں، جس کی وجہ سے حراستی ملزمان کو عدالتوں میں پیش کرنا ممکن نہیں ہو گا۔

حکام کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی کے پیشِ نظر یہ فیصلہ کیا گیا ہے اور بسنت کے دوران حراستی ملزمان کی پیشی معطل رہے گی۔

قومی خبریں سے مزید