• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: عام آدمی پارٹی کے رہنما لکی اوبرائے جالندھر میں فائرنگ سے ہلاک

—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا
—تصاویر بشکریہ بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست پنجاب کے شہر جالندھر میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما لکی اوبرائے کو دن دیہاڑے گولی مار کر قتل کر دیا گیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق 2 موٹر سائیکل سوار ملزمان نے گوردوارے کے باہر لکی اوبرائے پر متعدد فائر کیے، جس میں سے کم از کم 5 گولیاں ان کے جسم کو لگیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت لکی اوبرائے اپنی گاڑی میں موجود تھے۔

یہ واقعہ جالندھر کے مصروف علاقے ماڈل ٹاؤن میں واقع گوردوارہ صاحب کے باہر پیش آیا۔

فائرنگ کے بعد لکی اوبرائے کو فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔

واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔

پولیس نے حملہ آوروں کی شناخت اور قتل کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید