• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایرانی فوج ملکی دفاع کیلئے سفارتکاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے: علی شامخانی

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی—فائل فوٹو
ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی—فائل فوٹو

ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی نے کہا ہے کہ کہ ایرانی فوج ملکی دفاع کے لیے سفارت کاروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق تہران سے جاری ہونے والے بیان میں ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری علی شامخانی نے کہا ہے کہ وزیرِ خارجہ عباس عراقچی ماہر، اسٹریٹیجک مذاکرات کار ہیں۔

علی شامخانی نے بتایا ہے کہ عباس عراقچی کو اعلیٰ ترین فیصلہ سازوں، فوج، انٹیلی جنس اداروں کا اعتماد حاصل ہے۔

قبل ازیں ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے عمان میں ہونے والے مذکرات کے حوالے سے کہا ہے کہ ہم نیک نیتی کے ساتھ کام کرتے ہیں اور اپنے حقوق پر مضبوطی سے قائم ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید