• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں: سلمان علی آغا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا—فائل فوٹو
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا—فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہم پر پہلے میچز کا دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے کولمبو میں ہونے والی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ ہم ہر میچ میں اپنا بہترین دینے کی کوشش کریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا  نے کہا ہے کہ ہم سب میچز جیتنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہماری تیاری بہت اچھی ہے بس اب پلان پر کام کرنا ہے۔

پاکستانی ٹیم کی کپتان نے بتایا ہے کہ ہم نے 6 ماہ میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے۔

ان کا کہنا  ہے کہ موسم ہمارے کنٹرول میں نہیں ہے ہم اس کا کچھ نہیں کر سکتے، البتہ ہمارے ہاتھ میں پرفارمنس ہے، وہ ہم نے دینی ہے۔

سلمان علی آغا نے بتایا ہے کہ ہم تینوں میچز جیتے ہیں تو پھر ہمیں رن ریٹ کی زیادہ ضرورت نہیں ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان کا یہ بھی کہنا ہے کہ میں تیسرے نمبر پر ہی بیٹنگ کروں گا، نمبر تبدیل کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید