• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدر ٹرمپ نے پاکستان اور برادر ممالک کی درخواست کا مثبت جواب دیا: وزیرِ اعظم شہباز شریف

وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو

وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان اور برادر ممالک کی درخواست کا مثبت جواب دیا۔

ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آبنائے ہرمز میں پروجیکٹ فریڈم روکنے کا بروقت اعلان خوش آئند ہے، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جرأت مند قیادت پر شکر گزار ہوں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب، خصوصاً ولی عہد محمد بن سلمان کی کاوشیں قابلِ تحسین ہیں، یہ اقدام خطے میں امن، استحکام اور مفاہمت کو فروغ دے گا۔

وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ پاکستان خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن کے لیے پُرعزم ہے، پاکستان مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل کے حل کا حامی ہے۔

شہباز شریف نے کہا ہے کہ خطے اور دنیا میں پائیدار امن و استحکام کے لیے یہ مثبت پیش رفت ہے، اُمید ہے کہ موجودہ پیش رفت دیرپا امن معاہدے کی راہ ہموار کرے گی۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز میں پھنسے بحری جہازوں کو نکالنے کے لیے پروجیکٹ فریڈم عارضی طور پر روکنے کا اعلان کیا تھا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا تھا کہ میں یہ اعلان ایران کے ساتھ اتفاقِ رائے کے بعد کر رہا ہوں، ایران کے ساتھ مکمل اور حتمی معاہدے کے لیے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ 

قومی خبریں سے مزید