ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ 2026ء رواں ماہ مصر میں کھیلی جائے گی۔
8 مئی سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کے 3 کھلاڑی ایکشن میں ہوں گے۔
پاکستان کے ٹاپ پلیئر نور زمان پہلے راؤنڈ میں مصر کے ایڈم حوّل سے مقابلہ کریں گے۔
عشعب عرفان اپنا پہلا میچ سوئٹزر لینڈ کے نیکولس مولر کے خلاف کھیلیں گے۔
پاکستان کے تیسرے پلیئر عاصم خان عالمی نمبر 6 جویل ماکن سے مقابلہ کریں گے۔