کراچی میں صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کے لیے 24 گھنٹے کی گیس بندش کا اعلان کر دیا گیا۔
سوئی سدرن گیس کمپنی کے مطابق اتوار صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹوں کے لیے صنعتوں اور سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن کے مطابق گیس بندش کا اطلاق صنعتی صارفین اور سی این جی اسٹیشنز پر ہو گا۔