• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم یکجہتی کشمیر پر ناروے میں پاکستانی سفارت خانے کے زیر اہتمام پینل ڈسکشن

یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ناروے میں پاکستانی سفارت خانہ نے ایک پینل ڈسکشن کا اہتمام کیا جس کی نظامت ناروے کی پارلیمنٹ کے سابق نائب صدر اختر چوہدری نے کی۔

جبکہ سابق ایم پی ایز اویوند ہابریک اور اطہر علی چوہدری، سٹی قونصلر ماہ نور بیگ، سماجی کارکن ڈاکٹر انعم چوہدری اور سول سوسائٹی کے نمائندے ڈاکٹر ارشد سلطان نے شرکت کی۔

(ر) طاہر ندیم نے بطور پینلسٹ نے بھرپور معاونت کی، تقریب میں پاکستانی اور کشمیری تارکین وطن کے نمائندوں، اوسلو یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ انیشیٹوز آن فارن افیئرز (SIFA) کے اراکین اور نارویجن سوسائٹی میں کشمیر کاز کے دیگر دوستوں اور حامیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے اس دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مختلف قراردادوں میں درج کشمیریوں کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ 

انہوں نے جموں و کشمیر کے مظلوم عوام کی حمایت میں آواز اٹھانے پر ناروے کی سیاسی شخصیات اور پاکستانی نارویجن کمیونٹی کے ارکان کا بھی شکریہ ادا کیا۔

تقریب کا اختتام سربراہ اہلسنت امام کونسل ناروے پیر نعمت علی شاہ نے کشمیری اور فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کی آزادی، امن اور انصاف کے لیے خصوصی دعا کے ساتھ کیا۔

قومی خبریں سے مزید
برطانیہ و یورپ سے مزید