• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ وکلا نے 2007 کی تحریک کامیاب ہونے پر اسکا ناجائز فائدہ اٹھایا، احسن بھون

احسن بھون(فائل فوٹو)۔
 احسن بھون(فائل فوٹو)۔

ممبر پاکستان بار کونسل احسن بھون نے کہا کہ کچھ وکلا نے 2007 کی تحریک کامیاب ہونے کے بعد اس کا ناجائز فائدہ اٹھایا۔ 

لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں اظہار خیال کرتے ہوئے احسن بھون نے کہا کہ سیاسی جماعتیں وکلا کیساتھ تحریک چلاتی ہیں اور نتائج ملنے کے بعد بارز کو ان کے حال پر چھوڑ دیتے ہیں۔ 

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں یہ یاد رکھنا چاہیے کہ بار کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، ہماری اپنی شناخت ہے۔ 

 احسن بھون نے کہا کچھ وکلا بار کے مقاصد پیچھے چھوڑ دیتے ہیں، 26 ویں ترمیم پر آج تنقید ہوتی ہے اس پر تمام سیاسی جماعتیں راضی تھیں۔ 

انھوں نے کہا کہ ہمیں وہ سپریم کورٹ نہیں چاہیئے جو نظریہ ضرورت کے تحت فیصلہ دے،  ہمیں وہ عدالت چاہیے جو آئین کے مطابق فیصلہ دے۔

قومی خبریں سے مزید